اسلام‌آباد: غازی عبد الرشید قتل کیس، سابق صدر پرویز مشرف کی ایک اور میڈیکل رپورٹ پیش، سماعت 5 مئی تک ملتوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 اپریل 2015 12:57

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اپریل 2015 ء) : اسلام آباد ہائی کورٹ میں غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت ہوئی .عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی. پرویز مشرف کے وکیل نے سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی،وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے پرویز مشرف کو سفر سے منع کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ مدعی کے وکیل نے پرویز مشرف کی عدم حاضری پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف ٹی وی انٹرویوزدیتے ہیں تو عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوسکتے. اس پرعدالت نے کیس کی سماعت 5مئی تک ملتوی کردی.

متعلقہ عنوان :