Live Updates

لاہور : جعلی ادویات کی فیکٹریاں انسان کی قتل گاہیں ہیں، فوری طور پر بلا امتیاز کاروائی کی جائے، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 اپریل 2015 12:51

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اپریل 2015 ء) : وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو معیاری، جدید اور بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹریاں انسانوں کی قتل گاہیں ہیں۔ جنہیں سیل کرکے مالکان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے سول سیکریٹریٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز پروگرام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صحت عامہ کی سہولیات کی بہتری کیلئے جامع اصلاحات کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام ڈرگ ٹیسٹ لیبز کو آؤٹ سورس کیا جائے اور اسپتالوں میں طبی آلات کا مکمل سروے کروایا جائے۔ اجلاس میں اسکول اپنانے کی طرز پر محکمہ صحت کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت اپنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور صوبائی وزراء، ارکانِ اسمبلی، بیورو کریسی اور دیگر اعلیٰ حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایک ایک دیہی اور بنیادی مرکز صحت کو اپنائیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات