جوڈیشل کمیشن کا قیام ، اعجاز چوہدری کی فریق بننے کی درخواست منظور

پیر 27 اپریل 2015 12:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کے قیام کیخلاف تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری کی فریق بننے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام غیرقانونی نہیں ہے ، اس حوالے سے آرڈنینس جاری کیا گیا ہے ، جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مقصد عام انتخابات میں دھاندلی کی از سرنو تحقیقات کرنا ہے لہذا عدالت کیس میں فریق بننے کی اجازت دے۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔