شادیوں یا ایونٹس کا ڈی جے سیاسی ڈی جے کیسے بنا؟

پیر 27 اپریل 2015 12:01

شادیوں یا ایونٹس کا ڈی جے سیاسی ڈی جے کیسے بنا؟

2007 کا سال میری جدوجہد کا زبردست سا ل ہے۔ مجھے طاہر القادری صاحب نے مینار پاکستان پر رمضان المبارک کے شیبنے کے لیے بک کیا۔ہزاروں کے مجمعے کے لئے میں نے جو انتظام کیا اس پر انہوں نے 50ہزار مجھے اور 50ہزار میری لیبر کو انعام دیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد میں ایک فائیو سٹار ہوٹل کا ڈی جے بنا ، لمز یونیورسٹی میری کلائنٹ ہے بلکہ بڑے بڑے سیاستدان اور بزنس مین مجھے اپنے فنگشن سونپ کر بے فکر ہو جاتے ہیں۔یوسف صلاح الدین کے گھر میں کتنے ہی سال بسنت کرتا رہا ہوں اب تو بسنت کو نظر ہی لگ گئی ہے ۔۔