ٹنڈولکر ، راہول ڈریوڈا ور گنگولی بھارتی ٹیم کیلئے کوچ تلاش کرینگے

پیر 27 اپریل 2015 12:01

ٹنڈولکر ، راہول ڈریوڈا ور گنگولی بھارتی ٹیم کیلئے کوچ تلاش کرینگے

کلکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اپریل۔2015ء) سابق بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر ، راہول ڈریوڈا ور سارو گنگولی نئے ہیڈ کوچ کی تلاش کیلئے بی سی سی آئی کی مدد کریں گے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں سابق کپتانوں کو کوچ ہنٹ کمیٹی میں شامل کیا جائے گا جو بھارتی بورڈ کے صدر جگ موہن ڈالمیا اور سیکرٹری جنرل انوراگ ٹھاکر کو نئے ہیڈ کوچ اور دیگر کوچنگ سٹاف کی تقرری کیلئے اپنی آرا سے آگاہ کریں گے ۔ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں تینوں کھلاڑیوں کی خدمات سے استفادہ کا فیصلہ کیاگیا ہے جو کرکٹ کے دیگر معاملات میں بھی بورڈ کو مشوروں سے نوازیں گے ۔ اجلاس میں بھارتی اوپنر روہت شرما کو 2015 میں ارجن ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے ۔