جلال پور بھٹیاں میں تیز رفتار گاڑی نہر میں جاگری، 4 افراد ڈوب گئے

پیر 27 اپریل 2015 11:40

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) جلال پوربھٹیاں میں سکھیکی رکھ برانچ کے قریب گاڑی نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق جلال پوربھٹیاں میں سکھیکی رکھ برانچ کے قریب تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد ڈوب گئے۔ واقعہ کے بعد جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی اور ڈوب جانے والے افرد کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔