لاہور :داروغہ والا میں پولیس مقابلہ ، سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث تین ملزم ہلاک

پیر 27 اپریل 2015 11:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں ملوث ایک دہشت گرد سمیت کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 ملزم ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقے داروغہ والا میں پولیس نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ، مارے جانے والوں کا کالعدم تنظیم سے تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت حفیظ ، یاسر اور رفیق کے نام سے ہوگئی۔ دہشت گرد حفیظ سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں ملوث تھا۔ ہلاک ہونے والا ایک دہشت گرد کانسٹیبل کے قتل میں ملوث تھا ، آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے 2 کلاشنکوف اور 2 ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :