اردن فضائیہ کے سربراہ کاپاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

پیر 27 اپریل 2015 11:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے اردن فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل منصور سلیم الجبور نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک اردن تعلقات ،خطے کی صورت حال اور فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اردن فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور پاک فضائیہ کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز اردن کی فضائیہ کے سربراہ جنرل منصور سلیم الجبور نے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیاجہاں پر پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے اردن ہم منصب کا شاندار استقبال کیا،پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا