لاہور ، نامعلوم افرادکا پولیس اہلکاروں پر کریکر بم سے حملہ، دو زخمی

پیر 27 اپریل 2015 11:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) لاہور کے علاقے گارڈن ٹاوٴن میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں پر کریکر پھینک کر فرار ہوگئے ، حملے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

گارڈن ٹاوٴن میں فیروز پور روڈ پر واقع ورکشاپ کے سامنے کھڑے پولیس اہلکاروں پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جس سے خالد اور ارشد نامی اہلکار زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر سروسز ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ واقعے کے فوری بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی۔ سی سی پی او کا کہنا تھا حملے میں دیسی ساخت کا کریکر استعمال کیا گیا ، معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :