بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے پاکستان کے خلاف سیریز میں کامیابی پر کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کر دی

شیخ حسینہ واجد نے گنابھابن میں اپنی سرکاری رہائش گاہ کر کھلاڑیوں کیلئے خصوصی ظہرانہ دیا بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ بونس کی مد میں ایک کروڑ ٹکا  آئی سی سی سے مزید تین کروڑ ٹکا ملے ہیں  وزیر اعظم

اتوار 26 اپریل 2015 17:35

بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے پاکستان کے خلاف سیریز میں کامیابی پر کھلاڑیوں ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ورلڈ کپ 2015 اور پاکستان کے خلاف سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کردی۔بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے گنابھابن میں اپنی سرکاری رہائش گاہ کر کھلاڑیوں کیلئے خصوصی ظہرانہ دیا جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے موقع پر حسینہ واجد نے کہا کہ بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ بونس کی مد میں ایک کروڑ ٹکا جبکہ آئی سی سی سے مزید تین کروڑ ٹکا ملے ہیں۔اس موقع پر وزیر اعظم نے ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ٹیم کیلئے ایک کروڑ جبکہ پاکستان کیخلاف سیریز میں فتح پر مزید ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے بھی کھلاڑیوں کو تقریباً سوا کروڑ روپے انعام کی مد میں دینے کا اعلان کیا۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ شاندار کارکردگی پر ہر کھلاڑی کو گاڑی اور فلیٹ بھی دیا جائے گا۔تقریب کے بعد حسینہ واجد کھلاڑیوں اور بورڈ حکام کے ساتھ ظہرانے میں بھی شریک ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :