پاک چین معاہدوں کے کراچی اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات؛گزشتہ ہفتے 100انڈیکس میں541 پوائنٹس کا اضافہ

اتوار 26 اپریل 2015 16:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) پاک چین معاہدوں کا کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جشن جاری رہا اور 100انڈیکس میں مجموعی طورپر 541 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ کاروباری ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زیادہ تر تیزی کا رجحان چھایا رہا اور ہفتے بھر میں 100انڈیکس 541 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 33 ہزار 775 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس دوران یومیہ کاروباری حجم 11فیصد اضافے سے 32 کروڑ حصص رہا جبکہ غیر ملکیوں کی جانب سے 76 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز کی خریداری دیکھنے میں آئی۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں 46 ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری کے معاہدوں سے انویسٹرز کا اعتماد بحال ہوا اور ان کی جانب سے زائد سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :