ایس ای سی پی کا ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر جلد انشورنس ڈپازیٹری قائم کرنے کا فیصلہ

اتوار 26 اپریل 2015 16:31

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) سیکیو رٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ترقی یا فتہ ممالک کی طرح پاکستان میں بھی جلدانشورنس ڈپازیٹری قائم کی جائے گی جس کے سبب بیمہ پالیسی کے معاہدے سے متعلق تمام ریکارڈ کی ایک تیسری جگہ بحفاظت موجودگی سے بیمہ کی مدت مکمل ہونے پر ہونے والے تنارعات میں کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ظفر حجازی نے ایس ای سی پی کی جانب سے منعقدہ انشورنس ڈپاز یٹری گول میز کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں انشورنس ڈپازیٹری کے قیام سے انشورنس کلیمز سے متعلقہ مسائل کو جلدحل کرنے اور پالیسی ہولڈرز اور انشورنس کمپنیوں کے مابین تنازعات میں کمی آئے گی۔ کمشنر انشورنس فدا حسین سمو نے ڈپازیٹری کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ انشورنس ڈپازیٹری خاص طور پر زندگی بیمہ پالیسی اور دیگر طویل المیعاد پالیسی معاہدوں سے متعلقہ ریکارڈ کے لئے استعمال ہو گی۔

یہ طویل المیعادپالیسیاں محفوظ ہوں گی اور ان کی مدت معاہدہ کے وقت تمام دستاویزات فراہم کرنے کے لئے پالیسی ہولڈر پر دباونہیں ڈالا جائے گاکیونکہ یہ تمام ضروری ریکارڈ الیکٹرانک ڈیٹا بیس میں محفوظ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :