قومی اسمبلی کا کنٹونمنٹ بورڈ ز میں بلدیاتی انتخابات کے بعد دھواں دار اجلاس کل ہو گا

اتوار 26 اپریل 2015 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی کا کنٹونمنٹ بورڈ ز میں بلدیاتی انتخابات کے بعد دھواں دار اجلاس پیر کو شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا اجلاس میں مختلف بلوں پر غور ہو گا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن ) کے ارکان زیادہ پرجوش طریقے سے اجلاس میں شریک ہوں گے کیونکہ حالیہ کنٹونمنٹ بورڈ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ( ن ) نے شاندار کامیابی حاصل سمیٹی ہے ۔