نصیر آباد گندم کے ڈھیر کو نا معلو م افراد نے آگ لگا دی

اتوار 26 اپریل 2015 14:43

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) ضلع نصیر آباد تحصیل چھتر پولیس تھانہ میرحسن کی حدود میں گاؤں پر فائرنگ کے بعد وہاں رکھے ہوئے گندم کے ڈھیر کو آگ لگا دی گئی لاکھوں روپے کا گندم جل کر راکھ تفصیلات کے مطابق ضلع نصیر آباد پولیس تھانہ میرحسن کی حدود گوٹھ شفیق احمد جکھرانی میں نامعلوم افراد نے رات کے وقت فائرنگ کرنے کے بعد وہاں رکھے ہوئے اناج کے ڈھیر کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا گندم کا اناج جل راکھ ہو گیا جس کی اطلاعی روپورٹ پولیس تھانہ میرحسن میں درج کروائی گئی ۔