نصیر آباد، جے وی ٹیچر اور اس کے بھائیوں کے گھروں پر فائرنگ

اتوار 26 اپریل 2015 14:43

چھتر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) ضلع نصیر آباد پولیس تھانہ میرحسن کی حدود میں جے وی ٹیچر اور اس کے بھائیوں کے گھروں پر فائرنگ کرنے کے بعد پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی لاکھوں روپے کے گھروں سامان جل کر راکھ تفصیلا ت کے مطابق ضلع نصیر آباد پولیس تھانہ میرحسن کی حدود گوٹھ شاہنواز میں رات کے وقت جے وی ٹیچر قمرالدین ڈیتھہ اور اس کے بھائی نور دین ‘پہردین‘حیردین کے گھروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرنے کے بعد گھروں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا گھریلوں سامان جل کر راکھ ہو گیا اساتذہ تنظیم گورنمنٹ ٹیچرایسوسی ایشن سرکل امداد کے صدر خادم حسین کھوسہ اور جنرل سیکرٹری منظور حسین بہرانی دیگر اساتذہ نے استاد اور اس کے بھائیوں کے گھروں کو جلانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا علاقہ میں اب پیغمبرانہ پیشہ سے تعلق رکھنے والے اساتذہ بھی محفوظ نہیں ہیں انہوں نے ضلع نصیر آباد انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ استاد اور اس کے بھائیوں کے گھروں کو جلانے والوں کوجلدی گرفتار کیا جائے نہیں تو اساتذہ سخت سے سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گئے ۔

متعلقہ عنوان :