کوئٹہ ، پاکستان ریلوے ورکرز یونین کی ہڑتا ل

اتوار 26 اپریل 2015 14:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) پاکستان ریلوے ورکرز یونین کے زیراہتمام یونین کے رہنماء ولی محمد کی قیادت میں ملزمان نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی اور احتجاج کیا مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ریلوے حکام ہمارے جائز مطالبات کو پورے کریں ہم نے متعدد بار حکام بالا کو اپنے مطالبات کے بارے میں آگاہ کیا ہے تاحال ہمارے مطالبات کوتسلیم نہیں کیا گیا ججس کی وجہ سے ملزمان میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ملزمان آج بھی اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے اس وقت تک ہمارا پرامن احتجاج جاری رہے گا۔