چیئر مین پی سی بی شہر یار خان قومی ٹیم کی شکست سے ’’لاعلم ‘‘ نکلے

ہفتہ 25 اپریل 2015 22:58

چیئر مین پی سی بی شہر یار خان قومی ٹیم کی شکست سے ’’لاعلم ‘‘ نکلے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اپریل ۔2015ء ) ایک طرف قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش میں ملکی کرکٹ کا جنازہ نکال رہی ہے اور دوسری جانب اس کے ارباب اختیار اسکی ٹیم کی اس پرفارمنس سے لاعلم دکھائی دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی نے جب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان سے قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کے بارے میں سوال کیا تو انہو ں نے انتہائی معصومیت سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں تو علم ہی نہیں ہے کہ پاکستان میچ ہار چکا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی کے دوران کپتان شاہد آفریدی نے آؤٹ ہونے پر ریویو لینے کی کوشش کر کے ٹیم کی رہی سہی عزت بھی مٹی میں ملا دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :