ملالہ یوسفزئی کی سماجی کارکن سبین محمود کے قتل کی شدید مزمت

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 اپریل 2015 22:47

ملالہ یوسفزئی کی سماجی کارکن سبین محمود کے قتل کی شدید مزمت
برمنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اپریل 2015 ء) ملالہ یوسفزئی کی جانب سےسماجی کارکن سبین محمود کے قتل کی شدید مزمت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے انسانی حقوق کی این جی او کی ڈائیریکٹر سبین محمود کے قتل کی شدید مزمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سبین محمود ایک بہادر خاتون تھیں جن کے قتل نے انہیں شدید صدمہ پہنچایا ہے، دہشت گرد اس قسم کی کاروائیوں سے انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والوں کی آواز کو دبا نہیں سکتے۔ ملالہ یوسفزئی نے سبین محمود کی والدہ کے زخمی ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

متعلقہ عنوان :