کراچی ،پاکستان آئل گیس اینڈ انرجی ایگزبیشن میں غیرملکی سفارت کاروں، قونصل جنرل اور سفارتی کمرشل اتاچیوں کی گہری دلچسپی

ہفتہ 25 اپریل 2015 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) کراچی ایکسپو سنٹر میں جاری تین روزہ 11ویں پاکستان آئل گیس اینڈ انرجی ایگزبیشن میں غیرملکی سفارت کاروں، قونصل جنرل اور سفارتی کمرشل اتاچیوں کی گہری دلچسپی، پاکستانی اوربین الاقوامی کمپنیو ں کی جانب سے نمائش میں رکھے گئے پاکستان میں جاری توانائی کے بحران کے حل کیلئے متبادل ذرائع "سولر پینل سسٹم" توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جو صارف با آسانی فوری استعمال میں لاسکتے ہیں اس سلسلے میں چینی کمپنیاں نے سولر پینل سسٹم لگانے کیلئے صنعتی صارفین کو 70 فیصد تک فنانسنگ کی بھی پیشکش کی ہے جبکہ پاکستان آئل گیس اینڈ انرجی ایگزبیشن میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے اسٹالوں پر ڈسپلے اشیاء میں سولر پینل سسٹم ، ڈی سی سولر پاور سسٹم، گریڈ ٹائی انورٹرز، مائیکرو انورٹرز، پمپ انورٹرز،بیٹریز،انورٹرز، ایل ای ڈی، لائٹس،پائپ،آئل فیلڈ کے آلات، ائیر آپرٹڈ پسٹن پمپس، پورٹیبل مکسرز، ویکیو م پمپس، لوب پمپ ایل پی جی پمپس اینڈ کمپسرز، ایل پی جی ریگورلٹیرز،ایل این جی ایکوپمنٹ،فارفاٹنگ، الیکٹرک سپلائس، لیب ایکومنٹ اینڈ کیمیکلز، ڈرلنگ ایکومنٹس، پروسس پیکجز،اسموک ڈیٹکٹر، فائر کنٹرول پینل،سنگنل ڈیواسسز، سفٹی ہیلمنٹس،فیس شیلیڈز ، گیس اینڈ ڈسٹ ماسک، ،کیمیکل سوٹس شامل ہیں پاکستان ،چین ، ترکی، بیلجم، سعودی عرب،برطانیہ،امریکہ،ایران،سنگاپور،کوریا،روس جا پان،جنوبی کوریا،نیدرلینڈ ودیگر ممالک نے کراچی ایکسپو سنٹر میں جاری تین روزہ 11ویں پاکستان آئل گیس اینڈ انرجی ایگزبیشن میں حصہ لیا

متعلقہ عنوان :