کوئٹہ، قاضی عنایت اﷲ کاکڑ پشتون رسم و رواج کے مطابق میڑھ کو مان کر تصفیہ کروایا گیا

ہفتہ 25 اپریل 2015 22:44

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) رند قبائل کی طرف سے میر تاج محمد رند کی سربراہی میں علماء حضرات اور معززین کے ہمراہ بلوچی و پشتون رسم و رواج کے مطابق میڑھ لے کر قاضی عنایت اﷲ کاکڑ کے گھر گئے جہاں پر قاضی عنایت اﷲ کاکڑ پشتون رسم و رواج کے مطابق میڑھ کو مان کر تصفیہ کروایا گیا جبکہ عملدرآمد کرانا ابھی باقی ہے یاد رہے کہ 22 ستمبر 2014 ء کو چمن پھاٹک کے نزدیک رند اور کاکڑ قبائل کے در میان خونی تصادم ہوا تھا جس میں عبدالسلام جاں بحق ہوئے تھے اور عبدالمنان اور محمدعارف شدید زخمی ہوئے تھے معززین اور علماء کرام نے میر تاج محمدرند اور قاضی عنایت اﷲ کاکڑ کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے اس خونی تصادم میں اپنا مثبت کردار ادا کرکے دونوں قبائل کو شیر و شکرکرنے میں اپنا کردار ادا کیا ۔