Live Updates

کنٹونمنٹ بورڈانتخابات مجموعی طورپرپرامن رہے ، سعدرفیق

ہماری جیت سے دھاندلی کے جھوٹ کی دھول بھی بیٹھ گئی ہے ،امرسدھومیں تحریک انصاف کے کارکنوں نے فائرنگ کی ہم انتقامی سیاست نہیں کرناچاہتے،میڈیاسے گفتگو

ہفتہ 25 اپریل 2015 22:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ کنٹونمنٹ بورڈانتخابات مجموعی طورپرپرامن رہے ،ہماری جیت سے دھاندلی کے جھوٹ کی دھول بھی بیٹھ گئی ہے ،امرسدھومیں تحریک انصاف کے کارکنوں نے فائرنگ کی ہم انتقامی سیاست نہیں کرناچاہتے ۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی فائرنگ سے ہمارے نوکارکن زخمی ہوئے ۔

ہم لاہورکوکراچی نہیں بننے دیں گے ،فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ،تحریک انصاف جرائم پیشہ افرادکی سرپرستی نہ کرے ،شایدبیس میں سے پندرہ سیٹیں جیتناہماراگناہے ،ہماری جیت سے دھاندلی کے جھوٹ کی دھول بیٹھ گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ غنڈوں کوشیلٹرفراہم نہی کرتی ،قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات