Live Updates

سرگودھا، 10 وارڈز میں پاکستان مسلم لیگ ن 4‘ آزاد امیدوار 4‘ جبکہ 2 امیدوار پی ٹی آئی کے کامیاب

ہفتہ 25 اپریل 2015 22:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کے 10 وارڈز میں پاکستان مسلم لیگ ن 4‘ آزاد امیدوار 4‘ جبکہ 2 امیدوار پی ٹی آئی کے کامیاب ہوئے‘ پاکستان پیپلز پارٹی ‘ پاکستان عوامی تحریک اور جماعت اسلامی کا کوئی بھی امیدوار جیت نہ سکا‘ الیکشن کمیشن کے غیر حتمی‘ غیر سرکاری نتائج کے مطابق وارڈ نمبر 1 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ملک محمد اشرف اعوان نے 996 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار محمد اویس ظہور نے 624 ‘ وارڈ نمبر 2 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے بلال خالد وڑائچ نے 713 مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار محمد ارشد وڑائچ 534 ‘ وارڈ نمبر 3 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ شہزاد انور نے 941 ان کے مد مقابل آزاد امیدوار جواد خرم نے 804 ‘ وارڈ نمبر 4 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سید عرفان مزمل 1300 ووٹ مد مقابل پی ٹی آئی کے امداد حسین 388 ‘ وارڈ نمبر 5 سے آزاد امیدوار عمر فاروق کامیاب ہوئے جنہوں نے 945 جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان مسلم لیگ نواز کے محمد اکرم نے 657 ووٹ لئے‘ وارڈ نمبر 6 سے پی ٹی آئی کے امیدوار محمد ارشد نے 1292 جبکہ ان کے مد مقابل زوار حسین شاہ 1010 ووٹ لے سکے‘ وارڈ نمبر 7 سے پی ٹی آئی کے آصف کاہلوں کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے فرحت بشیر تھے‘ وارڈ نمبر 8 سے آزاد امیدوار راؤ جنید علی کامیاب ہوئے‘ وارڈ نمبر 9 سے چوہدری توقیر اشرف گجر 1405 ان کے مد مقابل آزاد امیدوار نے 867 ووٹ لئے ‘ اسی طرح وارڈ نمبر 10 سے آزاد امیدوار میاں ندیم نے 1807 ان کے مد مقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے زاہد اختر 1050 ووٹ لے سکے ‘ تمام جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں نے اپنے امیدواروں کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے اور جیتنے والے امیدواروں کو کندھوں پر بٹھا کر ڈانس بھی کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات