صابر حسین اعوان کی بیرسٹر عاطف اور وارث خان آفریدی کو مبارکباد

ہفتہ 25 اپریل 2015 22:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے وارڈ نمبر5اور وارڈ نمبر1کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مخلص اور دیانتدار قیادت کو منتخب کرنے پر مشکور ہو انشاء اﷲ بلدیاتی الیکشن میں بھی نیک اور صالح اُمیدواروں کو کامیاب کرینگے اور مخلص قیادت جماعت اسلامی کے پاس موجودہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وارڈ پانچ سے جماعت اسلامی کے اُمیدوار بیرسٹر محمد عاطف علی خان ایڈووکیٹ اور وارڈ نمبر ون سے جماعت اسلامی کے حمایتی یافتہ اُمیدوار حاجی وراث خان آفریدی کو مبارکباددی اور اس امر کا اظہارکیا کہ دونوں امیدواران حقیقی بنیادوں پر عوام کی خدمت کرینگے۔