Live Updates

پشاور،کوہاٹ کنٹونمنٹ بورڈ ، پی ٹی آئی کے محسن عتیق،آزاد امید وار اسد جاوید اورمحمد ثقلین وارڈ کونسلرز منتخب

ہفتہ 25 اپریل 2015 22:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) کوہاٹ کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے محسن عتیق،آزاد امید وار اسد جاوید اورمحمد ثقلین وارڈ کونسلرز منتخب ہوگئے جبکہ انکے مد مقابل امید وار فیصل اسلم ،فائق علی شاہ اوخاتون امید وار افتضاء مریم دوسرے نمبر پر رہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کوہاٹ میں بھی سترہ سال بعد کنٹونمٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں وارڈ کونسلر کے تین نشستوں پر 15 امید واروں کے مابین مقابلہ ہوا جس میں وارڈ ون سے پاکستان تحریک انصاف کے محسن عتیق308 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ وارڈ ٹو سے آزاد امید وار اسد جاویدنے628 ووٹ حاصل کرکے فتح اپنے نام کرلی اور وارڈ تھری سے محمد ثقلین 447 ووٹوں کیساتھ وارڈکونسلرز کے انتخابات اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح کنٹونمنٹ بورڈ کوہاٹ کے وارڈ ون سے آزاد امید وار فیصل اسلم ،وارڈ ٹو سے فائق علی شاہ اور وارڈ تھری سے آزادخاتون امیدوارافتضاء مریم دوسرے نمبر پر رہے۔کے سی بی کے بلدیاتی الیکشن میں پانچ پولنگ سٹیشنوں پر صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفہ کے پولنگ کا عمل جاری رہا جسمیں 2971افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا پولنگ کے دوران مختلف وجوہات پر53 ووٹ ضائع اور 31 ووٹ مسترد ہوئے۔

کنٹونمٹ بورڈ کوہاٹ میں و وٹروں کی کل تعداد8905 ہیں جنمیں 4965 مرد اور 3940 خواتین ووٹرز شامل ہیں جبکہ انفرادی طور پر وارڈ ون ،میں مرد و خواتین ووٹروں کی کل تعداد 4289جبکہ وارڈ ٹو میں 4428 اور وارڈ تھری میں مرد و خواتین ووٹروں کی کل تعداد 3742 ہے جس کاتجزیہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ پول شدہ ووٹوں کی تناسب تقریباً34 فیصد رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات