کراچی، مچھروں کے انڈوں کے خاتمے کے لئے شہر کے تمام نالوں اور تالابوں میں لارواکش ڈالنے کا آغاز
ہفتہ 25 اپریل 2015 22:36
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) محکمہ صحت کے انسداد ڈینگی پروگرام نے مچھروں کے انڈوں کے خاتمے کے لئے شہر کے تمام نالوں اور تالابوں میں لارواکش(Larvacidal Granules) ڈالنے کا آغاز کیا ہے تاکہ مچھروں کی افزائش پر قابو پایا جاسکے ۔ اس پروگرام کا آغاز اسپیشل سیکریٹری صحت ڈاکٹر خالد حسین شیخ نے نیو سندھ سیکریٹریٹ میں واقع چھوٹے تالاب میں دوا ڈال کرکیا ۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد انڈوں سے مچھر بننے تک کے عمل کے دوران کاروائی کرنا ہے تاکہ ڈینگی اور ملیریا جیسی بیماریوں کا باعث بننے والے مچھروں کا خاتمہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2015 کے دوران 23 اپریل تک سندھ میں ڈینگی کے 212 کیس رپورٹ ہوئے جو کہ سب کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں وہ سب صحت یاب ہوچکے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 2014 میں اس مدت کے دوران 234 کیس رپورٹ ہوئے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ شہر کے 30 نجی اسپتالوں کے ساتھ ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا ہے تاکہ ان کے پاس آنے والے ڈینگی کے مریضوں کا ڈیٹا بروقت پروگرام کو فراہم کیاجاسکے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ شہر کے 4 نجی اسکولوں میں بھی آگاہی پروگرام منعقد کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس تمام سرگرمی کا مقصد ڈینگی کی صورتحال پر قابو پانا ہے ۔ کیونکہ اگست کے بعد اس کے بہت زیادہ مریض رپورٹ ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ نجی اسپتالوں سے اجلاس منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والے کیسز کا جائزہ لے کر زیادہ شدت والے علاقوں میں فیومیگشن مہم چلائی جاسکے ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں میڈیا کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ذریعہ عوام کو بھرپور آگاہی فراہم کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی اور ملیریا کنٹرول پروگرام باہمی اشتراک سے کام کررہے ہیں تاکہ زیادہ موثر نتائج حاصل کئے جاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ آگاہی مہم کے سلسلہ میں شہر کے مختلف علاقوں میں بینرز بھی لگائے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں پروگرام کی جانب سے اب تک گجر نالہ ‘ جمشید ٹاؤن کے علاقوں ٹیپو سلطان روڈ‘ فائن ہاؤس سے ریلوے لائن میں یہ دوا ڈالی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.