کراچی،تین سال سے تنخواہوں سے محروم اساتذہ پیپلز پارٹی کے جلسہ عام میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے
ہفتہ 25 اپریل 2015 22:36
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) تین سال سے تنخواہوں سے محروم اساتذہ اتوار کو پیپلز پارٹی کے لیاری میں منعقدہ جلسہ عام میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے جس میں لیاری سمیت کراچی بھر کے سیکڑوں اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف اپنے اصل آفر آرڈر سمیت دیگر دستاویزات ہمراہ لائیں گے اور پیپلز پارٹی قائدین کو اصل اور نقل کی پہچان بتائیں گے صرف زبانی کلامی طور پراساتذہ کوجعلی بھرتی قرار دے دینا درست نہیں ۔
یہ بات نیو ٹیچرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ابو بکر ابڑو نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ابوبکر ابڑو کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کے جلسہ عام میں ورکر کی حیثیت سے شرکت نہیں کریں گے بلکہ وہ تنخواہوں کے اجراء کو یقینی بنانے کے لئے حکمران کی توجہ چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم جیسے ایک عام آدمی کو اقتدار کے ایوانوں تک رسائی حاصل نہیں اسلئے یہ جلسہ ہمارے لئے ایک بہترین موقع ہے اسی سوچ کے ساتھ ہم جلسہ گاہ کے باہر کھڑے ہو کر علامتی مگر خاموش احتجاج کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ انتظامیہ اس دوران ہمارے ساتھ نامناسب رویہ اختیار نہیں کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں اساتذہ انصاف کے لئے عدالت سے رجوع کر چکے ہیں ،مایوس نہیں ہوئے اب بھی پر امید ہیں لیکن صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں بھرتی ہونیوالوں کو ان ہی کے بعض لوگ جعلی بھرتی قرار دے رہے ہیں اس سے بڑی ستم ظریفی ہمارے ساتھ اور کیا ہوگی ہم بوگس بھرتیوں کی حمایت نہیں کرتے لیکن اصل حقدار کواس کے حق سے محروم رکھنا بھی کسی صورت درست نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.