کوئٹہ، بلیلی علاقائی یونٹ میں نئے شامل ہونیوالوں کے اعزاز میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کی استقبالیہ تقریب

ہفتہ 25 اپریل 2015 22:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام بلیلی علاقائی یونٹ میں نئے شامل ہونیوالوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ضلع ڈپٹی سیکرٹری رحمت اﷲ صابر نے کی ۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوامیپ کے رہنماؤں رحمت اﷲ صابر، اسد خان ، رحمت خان ناصر ، زمان خان کاکڑ ،محمدنبی ،علاؤالدین ، جمال عبدالناصر نے نئے شامل ہونیوالوں کو پارٹی میں شمولیت پر خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئے شامل ہونیوالے افرادپارٹی کے صفوں میں ضم ہوکر قومی تحریک کو تقویت فراہم کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ پی بی 6ایک وسیع وعریض صوبائی اسمبلی کا حلقہ ہے جس کے مسائل صرف ایم پی اے فنڈز سے حل نہیں کیئے جاسکتے ہیں پی بی 6میں عوام کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے لازمی ہے کہ صوبائی حکومت خصوصی توجہ د ے اور وفاق سے ملنے والے فنڈزمیں پی بی 6میں ترقیاتی سکیموں کیلئے ضروریات کے مطابق رقم فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلقے کے ترقی وخوشحالی کیلئے وزیر اعلیٰ کو خصوصی دلچسپی لینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس حلقے کو ماضی میں ہر شعبہ زندگی میں نظر انداز کیا گیا ۔

شمولیت کرنیوالوں میں موسیٰ کلیم ، جانان ،رحیم الدین ،محمد اسماعیل ، شاہ محمد ، علی جان ، غلام علی ،موسیٰ جان ،جمال عبدالناصر ، اسماعیل ، منظورخان ، مصور خان ، محمد یوسف ،لال محمد ،رحیم آکا ، عبدالحنان ،رحمت اﷲ ، علاؤالدین ، زبیر خان ،اسلم خان ،علی احمد ، عبید اﷲ ،فرید خان ،احمد جان ،ظہور ،فتح محمد ،دستگیر خان اور محمد رفیق شامل ہیں۔