Live Updates

ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات مکمل، ن لیگ کو برتری حاصل، تحریک انصاف دوسرے نمبر پر، انتخابات میں ووٹر ٹرن آوَٹ کا تناسب توقعات کے برعکس کم رہا، مجموعی طور پر حالات پرامن رہے۔

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 اپریل 2015 22:04

ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات مکمل، ن لیگ کو برتری حاصل، ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اپریل 2015 ء) ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے 411 وارڈز کے غیر سرکاری و غیر حتمی مکمل انتخابی نتائج جاری کردیےگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے 141وارڈز کے غیر سرکاری و غیر حتمی انتخابی نتائج سامنے آچکے ہیں جن کے مطابق آزاد امیدوار 50 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے برتری حاصل کیے ہوئے ہیں جبکہ ن لیگ اور تحریک انصاف بالترتیب 34 اور 30 نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم نے 15 ، جماعت اسلامی نے 5 جبکہ جبکہ دیگر جماعتوں نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ 17 سال بعد ملک کے42 کنٹونمنٹ بورڈز کی 199 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں توقعات کے برعکس ووٹر ٹرن آوَٹ کم رہا، ووٹر ٹرن آوَٹ مجمعی طور پر 43 فیصد رہا۔تاہم کم ووٹر ٹرن آوَٹ کے باوجود انتخابات کا انعقاد مجموعی طور پر کافی حد تک پرامن ہوا اور سیاسی جماعتوں کے درمیان کوئی سنگین نوعیت کے تصادم کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ لاہور، رالپنڈی اور سیالکوٹ میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنوں کا آمنا سامنا ہوا لیکن دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان کسی قسم کا تصادم نہیں ہوا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات