مذاکرات ناکام، اڈوں کی منتقلی کیخلاف بلوچستان ٹرانسپورٹراتحاد کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

عوامی حکومت کے دعویدارحکمرانوں نے عوام کے مسائل اوردکھ درد کومحسوس کیاہنہ ہی ان کے دکھوں کامداواکرنے کیلئے کوئی اقدام اٹھایاہے جس کی وجہ سے لوگ گزشتہ کئی روز سے دردرکی ٹھوکریں کھارہے حکومت یاکسی اورطرف سے ہم پردباؤڈالاگیاتوہم اپنی گاڑیوں کوروڈپرکھڑاکرکے آگ لگادیں گے ، رہنماؤں کی پریس کانفرنس

ہفتہ 25 اپریل 2015 22:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) بلوچستان ٹرانسپورٹراتحادکے رہنماؤں نے نجی اڈوں کی ہزارگنجی منتقلی کوایک بارپھرحکومت سے مذاکرات ناکام ہونے کی بناپراپنی ہڑتال کوجاری رکھنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اگرہم پردباؤڈالاگیاتوہم اپنی گاڑیوں کوروڈوں پرکھڑاکرکے آگ لگادینگے ان خیالات کااظہاراتحاد کے چیئرمین حاجی عبدالقادررئیسانی،صدرمیرحکمت لہڑی،گل محمدجتک،انجمن تاجران کے رہنماء آمرالدین آغا کے ہمراہ ہفتے کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیااس موقع پرحاجی اخترکاکڑ،میردولت خان لہڑی سمیت دیگرٹرانسپورٹرزبھی موجود تھے حاجی عبدالقادررئیسانی نے بتایاکہ ٹرانسپورٹرگزشتہ کئی عرصے سے ہزارگنجی اڈے میں منتقلی کے حوالے سے وہاں پرسہولیات نہ ہونے پراپنے تحفظات اورخدشات کابرملااظہارکرتے رہے گزشتہ چند روز ہمارے جاری احتجاج کے باوجود موجودہ عوامی حکومت کے دعویدارحکمرانوں نے عوام کے مسائل اوردکھ درد کونہ تومحسوس کیاہے اورنہ ہی ان کے دکھوں کامداواکرنے کیلئے کوئی اقدام اٹھایاہے جس کی وجہ سے لوگ گزشتہ کئی روز سے دردرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں حالانکہ گزشہ سال دسمبرمیں وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ ٹرانسپورٹروں کی ہونے والی میٹنگ میں یہ طے پایاتھاکہ تین ماہ سردیوں کے سیزن کے بعدمسائل کے حل کویقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت اورمحکمہ کیوڈی اے ملکراڈے میں مسافروں اورٹرانسپورٹروں کیلئے سہولیات فراہم کریگااگرحکومت ہزارگنجی اڈے میں ٹرانسپورٹروں اورعوام کی مشکلات کودورکرنے کیلئے سہولیات فراہم کرے توٹرانسپورٹرزاپنے تحفظات اورخدشات دورہونے پرخوش اسلوبی سے ہزارگنجی شفٹ ہونگے کیونکہ اس وقت بلوچ اورپشتون علاقوں سمیت ملک کے دیگرعلاقوں سے صبح اورشام کے اوقات میں آنے والی ٹرانسپورٹ جس میں ہزاروں کی تعدادمیں مسافرآئیں گے ان کیلئے اگروہاں پرکوئی سہولت نہ ہووہ مسافرکس طرح سفرکرینگے انہوں نے کہاکہ وزراء اورحکمران یہ واویلاکررہے ہیں ہم نے ٹرانسپورٹروں کوپلاٹ فراہم کئے ہیں جبکہ یہ پلاٹ 200فٹ زمین کاپتھریلاٹکڑاہے ہمیں حکومت اورانتظامیہ کی جانب سے کہاجارہاہے کہ آپ اڈے شفٹ کرے وہاں پرمسافروں کیلئے ٹینٹ لگالیں ہم بعدمیں یہ سہولیات فراہم کرینگے حالانکہ حکومت اورکیوڈی اے کی جانب سے دئیے جانے والے پلاٹوں کی رقوم ٹرانسپورٹروں نے اداکردی ہیں ہمے جوآفرلیٹرمہیاکئے گئے ہیں اس میں آدھے پلاٹوں کاہزارگنجی اڈے میں وجود نہیں وہ پلاٹ پتہ نہیں کہاں پرہے دوسری جانب حکومت اورانتظامیہ نے تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کودوردورجگہ فراہم کی ہے تاکہ ٹرانسپورٹرآپس میں کوئی رابطہ نہ رکھے اس میں حکومت میں شامل کچھ مفاد پرست اپنے منصوبے کے تحت اپنے مفاد کیلئے سوچے سمجھے طریقے سے کام کررہے ہیں کیونکہ وہ کچھ مخصوص طبقے کوموازناچاہتے ہیں2005سے لیکراب تک اڈہ شفٹ نہ ہونے کی وجہ سے کوئی مسئلہ نہیں بنااس لئے حکومت جماعت اسلامی کوثالث بناکراس مسئلے کوحل کرے کمشنرکوئٹہ ڈویژن نے ہمارے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے ہماری تمام باتوں کوجائزقراردیاہے لیکن آج بھی ان کایہی جواب ہے کہ پہلے ٹرانسپورٹرزاڈے شفٹ کرے باقی کام بعدمیں کیاجائیگاانہوں نے کہاکہ اگراس طرح ٹرانسپورٹراپنے اڈوں کوشفٹ کرتے ہیں تواس میں مسافر،خواتین اوربچے شدیدمشکلات سے دوچارہونگے انہون نے بتایاکہ دوسری بارہمارے حکومت سے مذاکرات ناکام ہوئے ہیں اس لئے ہماری ہڑتال بدستورجاری رہے گی اگرحکومت یاکسی اورطرف سے ہم پردباؤڈالاگیاتوہم اپنی گاڑیوں کوروڈپرکھڑاکرکے آگ لگادیں گے ۔

متعلقہ عنوان :