100 منٹ کی زندگی میں ہی والدین کا سر فخر سے بلندکر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 25 اپریل 2015 21:58

100 منٹ کی زندگی  میں ہی  والدین کا سر فخر سے بلندکر دیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اپریل۔2015ء)ٹیڈی ہولسٹن اپنے نام ٹیڈی سے زیادہ مشہور ہے۔ ٹیڈی جب پیدا ہوا تو اس کے والدین جانتے تھے کہ ان کا بچہ کچھ ہی دیر کا مہمان ہے۔ٹیڈی اس دنیا میں صرف 100 منٹ زندہ رہا مگر یہ 100 منٹ ہی بہت تھے۔ ان 100 منٹوں میں ہی ٹیڈی نے تاریخ میں اپنا نام محفوظ کر گیا۔ ٹیڈی کے والدین نے انتہائی بوجھل دل کے ساتھ اس کی پیدائش اور وفات کے سرٹیفیکٹ ایک ہی وقت میں حاصل کیے۔

ٹیڈی برطانیہ میں کم عمر ترین بچہ تھا جس نے اپنا عضو کسی دوسرے انسان کو عطیہ کیا۔ ٹیڈی جب پیدا ہوا تو اس کے والدین کی ہدایت پر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی وہاں موجود تھی۔اس ٹیم نے ٹیڈی کے گردے نکال کر ایک بالغ لڑکے کو لگا دئے ، وہ گردے اب اس لڑکے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں اور بڑھ بھی رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت ٹیڈی کے گردے صرف 3.8 سینٹی میٹر کے تھے۔ ٹیڈی کی ماں کا کہنا ہے کہ اگر اُن کا بچہ زندہ نہیں رہ سکا تو کوئی بات نہیں، اس کا ایک عضو تو پرورش پا رہا ہے، جب تک وہ گردہ زندہ ہے ہمارا بچہ بھی زندہ ہے۔

ٹیڈی اور اس کا بھائی نوح جڑواں تھے۔ پیدائش سے پہلے ہی معلوم ہو چکا تھا کہ ٹیڈی دماغی عارضے کی وجہ سے زیادہ دیر نہیں جی پائے گا۔ اس لیے اس کے والدین نے اس کا گردہ عطیہ کر کے اپنے بچے کا نام کم عمر ترین عضو عطیہ کرنے والے کے طور پر زندہ کر لیا۔