ایف پی سی سی آئی ممبر باڈیز کو بہت اہمیت دیتا ہے، عبدالرحیم جانو

REAP اورTAAP جیسی ایسویشنز کی ملکی تجارت کے فروغ کے لئے سرگرمیاں انتہائی اہمیت کا حامل ہیں اور بزنس کمیونٹی کے لئے حوصلہ افزاء ہیں

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے قائم مقام صدر عبدالرحیم جانو نے کہاہے کہ ایف پی سی سی آئی ممبر باڈیز کو بہت اہمیت دیتا ہے اور REAP اورTAAP جیسی ایسویشنز کی ملکی تجارت کے فروغ کے لئے سرگرمیاں انتہائی اہمیت کا حامل ہیں اور بزنس کمیونٹی کے لئے حوصلہ افزاء ہیں۔ یہ بات انہوں نے حنیف رنچ چیرمین ٹریول ایجینٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان TAAP اور یحییٰ پولانی کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات میں کہی ۔

جنھوں نے فیڈریشن ہاؤس کا دورہ کیا۔اس ملاقات میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور اکرام راجپوت ، شاہنواز اشتیاق اور TAAP کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ عبدالرحیم جانو نے کہا کہ TAAP اپنے ممبران کے مسائل اور ملکی معیشت سے پوری طرح آگاہ ہے ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے ہم ان کے لئے بھرپور آوازاٹھائیں گے تاکہ TAAP کے مسائل حل ہوں ۔

(جاری ہے)

TAAP کے چیئرمین حنیف رینچ نے کہا کہ حکومت نے ٹریول ایجنٹس کو ٹیکس وصولی کرنے والا ادارہ بنادیاہے اور ایف پی سی سی آئی اور TAAP کی مشاورت کے بغیر ٹیکس لاگو کر دیئے جاتے ہیں ۔

ایف پی سی سی آئی اس سلسلے میں حکومت سے بات چیت کرئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایڈین ہائی کمیشن سے بزنس ویزوں کے جلد اجراء کے بارے میں بات کی جائے ۔ کیونکہ انڈین اداروں کی دعوت پر ہی ہم وفد تیار کرتے ہیں لیکن ویزا نہ ملنے کی وجہ سے ہمیں اپنا پروگرام منسوخ کرنا پڑتا ہے۔ عبدالرحیم جانو قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی نے TAAP کو فیڈریشن چیمبر کے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔