سیاسی جماعتوں کو ووٹ کا احترام کرنا ہو گا: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 اپریل 2015 21:51

سیاسی جماعتوں کو ووٹ کا احترام کرنا ہو گا: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اپریل 2015 ء) وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو ووٹ کا احترام کرنا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اب ووٹ کا احترام کرنا ہو گا کیونکہ اب تمام حکومتیں ووٹ سے ہی آئیں گی اور ووٹ سے ہی جائیں گی۔

(جاری ہے)

سعد رفیق نے دعوہ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے لاہور کینٹ کے 20 وارڈز میں سے 15 میں کامیابی حاصل کرلی ہے تاہم ان کی جانب سے اس جیت کی کوئی خوشی نہیں منائی جائے گی بلکہ اللہ کا شکر ادا کیا جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تلقین کی ہے کہ وہ ووٹ کی طاقت کو سمجھتے ہوئے عوام کی جانب سے دیے گئے مینڈیٹ کا احترام کریں۔

متعلقہ عنوان :