پیپلزپارٹی بھٹو کے قلعے لیاری کے ککری گراؤنڈ میں عوامی جلسہ منعقد کرکے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرے گی، آصف علی زرداری

لیاری میں رہنے والے تمام لوگ پیپلزپارٹی کا اثاثہ ہیں،ان کے مسائل کے حل کے لیے مزید اقدامات کریں گے ،اجلاس میں گفتگو

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بھٹو کے قلعے لیاری کے ککری گراؤنڈ میں عوامی جلسہ منعقد کرکے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرے گی۔ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے ملک کی دیگر شہروں میں بھی جلسے منعقد کریں گے۔ سیاست خدمت کا نام ہے اور مسائل کا حل جمہوریت میں ڈائیلاگ ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتے کو بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ایک غیررسمی اجلاس میں گفتگو کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ککری گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ لیاری میں رہنے والے تمام لوگ پیپلزپارٹی کا اثاثہ ہیں۔ ان کے مسائل کے حل کے لیے مزید اقدامات کریں گے اور اس جلسے کے ذریعے ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے وژن کو عوام میں مزید پھیلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :