عراق ٗانبار میں داعش اور فورسز کے درمیان شدید لڑائی، درجنوں عراقی فوجی جاں بحق

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:44

انبار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) عراقی صوبے انبار میں داعش اور فورسز کے درمیان شدید لڑائی میں درجنوں عراقی فوجی جاں بحق ہوگئے۔عراقی فوجی حکام کے مطابق شمال مشرقی شہر فلوجہ میں اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں کے ساتھ گھمسان کی لڑائی دن بھر جاری رہی درجنوں عراقی فوجی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

عراقی فوج نے رمادی میں دریائے فرات پر قائم الحوض پل کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔ الحوض پل داعش عسکریت پسندوں کے لیے سپلائی کا بنیادی روٹ تھاگزشتہ روزشدت پسندوں نے ایک فوجی قافلہ پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جنرل اور تین دیگر فوجی مارے گئے۔ جنگجوؤں کی اس کارروائی کے بعد فوج نے جوابی کارروائی شروع کی

متعلقہ عنوان :