Live Updates

تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیا سی جما عت بن چکی ہے ،،محمد عظیم

جڑیں چاروں صوبو ں میں مو جو د ہیں ، عمران خان کی قیادت میں ملک کو اسلامی و فلا حی ریاست بنا کر دم لیں گے، یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے زیر اہتمام پارٹی کا 19واں یو م تا سیس جو ش وخروش سے منا یا گیا۔کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عظیم ، عمرآغا ، باز محمد اچکزئی ، صدام ترین اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کارکنو ں کی جد وجہد سے تحریک انصاف آج ملک کی سب سے بڑی سیا سی جما عت بن چکی ہے جس کی جڑیں چاروں صوبو ں میں مو جو د ہیں ،ہم یو م تا سیس کے موقع پر عزم کر تے ہیں کہ چیئر مین عمران خان کی قیادت میں ملک کو اسلامی و فلا حی ریاست بنا کر دم لیں گے ۔

مقررین نے کہا کہ ہم پارٹی عہد ید ران اورکارکنا ن کو 19یو م تا سیس کی مبا رکبا د پیش کرتے ہیں اور پارٹی کارکنو ں کی جد وجہد کو سلا م پیش کر تے ہیں جنہو ں نے 19سال اس جد وجہد کو جاری رکھا اورچیئر مین عمران خان کی قیادت میں 126دن کا تاریخی دھر نا دے کر تاریخ رقم کی اور پارٹی کے پیغا م کوگھر گھر پہنچا یا، ہم شہید ہونے والے اپنے اُن عظیم کارکنو ں کو سلا م پیش کر تے ہیں جنہو ں نے ملک کو بچانے کی جدوجہد میں اپنا لہو دے کر پارٹی کی بنیا دوں کو مضبو ط بنایا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ تحریک انصاف کے منشور میں عدالتی انصاف کمزور اور طاقتو ر کے لئے یکساں اور فوری انصاف،تعلیمی انصاف ، یکساں نظام تعلیم ، معاشی انصاف ،عوام پر سرمایہ کاری ٹیکس صرف امیروں کیلئے ،صوبائی خودمختاری کا تحفظ اور وسائل کی منصفانہ تقسیم ،مذہب کی بنیاد پر تفریق کا خاتمہ،اقلیتوں کے مساوی حقوق ٗ بین القوامی تعلقات خودداری کے بنیاد پر،قانون کی بالادستی عوامی جان و مال کا تحفط ، شفاف حکومت اور حکمرانوں کا مسلسل احتساب ، ایک خودمختاری جمہوری فلاحی ریاست کا قیام شامل ہے جس کیلئے پارٹی کے قائد اور عوام ملکر جدوجہد کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ضمی انتخابات میں ایم کیو ایم کی غنڈی گردی کے باوجود تحریک انصاف نے بھاری تعداد میں ووٹ لئے جس سے ایم کیو ایم بوکھلاہٹ شکارہوگئی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں اور لوٹ مار میں مصروف ہیں تحریک انصاف انشاء اﷲ اقتدار میں آکر حکمرانوں سے لوٹی گئی رقم کی ایک ایک پائی کا حساب لے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات