ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے 141وارڈز کے غیر سرکاری و غیر حتمی مکمل انتخابی نتائج جاری

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 اپریل 2015 21:39

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اپریل 2015 ء) ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے 411 وارڈز کے غیر سرکاری و غیر حتمی مکمل انتخابی نتائج جاری کردیےگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے 141وارڈز کے غیر سرکاری و غیر حتمی انتخابی نتائج سامنے آچکے ہیں جن کے مطابق آزاد امیدوار 50 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے برتری حاصل کیے ہوئے ہیں جبکہ ن لیگ اور تحریک انصاف بالترتیب 34 اور 30 نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ ایم کیو ایم نے 15 ، جماعت اسلامی نے 5 جبکہ جبکہ دیگر جماعتوں نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔