Live Updates

جج کی رخصت جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے عمران خان کیخلاف دائر ہتک عزت کا دعویٰ کا مقدمہ کی سماعت ملتوی

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف دائر ہتک عزت کا دعویٰ کا مقدمہ بغیر کسی کارروائی آئندہ سماعت کیلئے ملتوی کر دیا گیا افتخار محمد چوہدری کی جانب سے شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ عمران خان کی جانب سے سائرہ مہرین عباسی عدالت میں پیش ہوئیں تاہم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر میر کی رخصت کی وجہ سے مقدمہ کی سماعت نہ ہوسکی اور اسے ملتوی کر دیا گیا مقدمہ کی آئندہ سماعت نو مئی کو ہوگی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات