تحفظ ناموس رسالت و تحفظ حرمین شریفین و دینی مدارس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،مولانا راشد محمود سرمرو

یکم مئی کو سہراب گوٹھ یاو زیر اعلیٰ ہاؤس تاریخی ریلی ہوگی،مدارس دینییہ امن آتشی کے مراکز ہیں،منفی پروپیگنڈا بند کیا جائے،صوبائی سیکرٹری جے یوآئی

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:31

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء)جمعیت علماء اسلام صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سرمرونے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت و تحفظ حرمین شریفین و دینی مدارس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ یکم مئی کو سہراب گوٹھ یاو زیر اعلیٰ ہاؤس تاریخی ریلی ہوگی۔ مدارس دینییہ امن آتشی کے مراکز ہیں۔ منفی پروپیگنڈا بند کیا جائے۔

علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رشید آباد نارتھ کراچی جامع مسجد قباء سہراب گوٹھ ، میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ عام سے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان ، مولانا عبدالکریم عابد، مولانا محمد غیاث ، مولانا حلیم الرحمن قریشی ، مولانا عبدالرشید نعمانی ، لطیف الرحیم اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ عالمی استعمار مسلمانوں کو ختم کرنے کے درپے ہے۔ امریکہ کے ہاتھ دنیا بھر کے مظلوموں کے خون سے رنگین ہیں۔ مسلمانوں کے صبر و تحمل و برداشت کا صبر دینے والا امریکہ خود گستاخان رسول ﷺ کی سرپرستی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت وتحفظ حرمین شریفین و دینی مدارس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سکھر ،حیدر آباد اب یکم مئی کو سہراب گوٹھ تا وزیر اعلیٰ ہاؤس تحفظ ناموس رسالت ، تحفظ حرمین شریفین ، و دینی مدارس ریلی نکالی جائے گی۔ انہوں نے اہلیان کراچی سے ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔ علاوہ ازیں صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے ماڑی پور ، لیاری ، منظور کالونی ، پٹھان کالونی ، فرینٹیر کالونی اور شیرشاہ میں یکم مئی کی ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں اجتماعات سے خطاب اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں مولانا عبدالکریم عابد، قاضی فخر الحسن ، ڈاکٹر نصیر الدین سواتی ، مولانا عبداﷲ بلوچ کے ہمراہ ضلع جنوبی کے مدارس ماڑی پور میں جامعہ خلفاء راشدین ، جامعہ محمودیہ میرا ناکہ ، جامعہ اسلامیہ کلفٹن ، جامعہ قرطبہ شیرین جناح کالونی ، جامعہ سعدیہ زمزمہ میں ارباب مدارس سے ملاقاتوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ مدارس دشمنی اقدامات میں مصروف ہے۔

اور دینی مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ جمعیت علماء اسلام پارلمنٹ کے اندر اور باہر اسلامی اقدار کے تحفظ اور دینی مدارس کے دفاع کے لئے فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ علماء کرام مؤثر احتجاج کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے ۔ اس موقع پر ارباب مدارس ، اکابر علماء کرام ، نے جمعیت علماء اسلام کے وفد کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے ریلی میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔