آسٹریلیا میں ہونیوالے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے 18رکنی قومی ہاکی ٹیم کے کا اعلان

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء ) چیئرمین اصلاح الدین صدیقی کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا میں ہونے والے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے 18رکنی قومی ہاکی ٹیم کے ناموں کا اعلان کردیا ، محمد عمران کو قومی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔سلیکشن کمیٹی نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں ٹرائلز کے بعد کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دی ۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ کھلاڑیوں میں محمد عمران (کپتان )،عمران بٹ، امجد علی، محمد عرفان، کاشف شاہ، تصور عباس، زوہیب اشرف، رضوان جونیئر، محمد توثیق، عماد شکیل، فیصل قادر، وقاص شریف، ارسلان قادر، شفقت رسول، عمر بھٹہ، محمد دلبر، علی شان اور رضوان علی شامل ہیں۔ٹیم آفیشلز میں ہیڈ کوچ شہناز شیخ ،کوچز ناصر علی ،محمد شفقت ،سید سمیر حسین ،سید ابوزر ،کوچنگ کنسلٹنٹ طاہر زمان اور ٹیم فزیوڈاکٹر اسد عباس شاہ شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :