سینیٹر سراج الحق کا نیپال کے سفیر کے نام پیغام، زلزلے سے تباہی اور جانی نقصان پر اظہار افسوس

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پاکستان میں نیپال کے سفیر کے نام اپنے پیغام میں زلزلے سے ہزاروں نیپالی افرا دکے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

اپنے خط میں سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ 25اپریل کے زلزلے نے اہل نیپال کو شدید صدمے سے دوچار کردیاہے ۔ اہل پاکستان اس اندوہناک سانحہ پر شدید ملول ہیں اور دعا گو ہیں کہ نیپال اس سانحہ کا پامردی سے مقابلہ کر سکے ۔نیپالی سفیر کے نام اپنے خط میں سینیٹر سراج الحق نے اپیل کی کہ ان کے جذبات حکومت نیپال اور سانحہ کی نذر ہونے والے افراد کے اہل خانہ تک پہنچا دیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :