حوثیوں سے مذاکرات بچگانہ بات ہے، باغیوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے‘مولانا فضل الرحمن خلیل

خیبر پختونخواہ کے غیور مسلمان آج پشاور میں منعقدہ عظیم الشان دفاع حرمین ریلی میں بھرپور شرکت کرکے حرمین سے محبت کا ثبوت دینگے تحریک دفاع حرمین شریفین کے ترجمان و انصار الامہ کے سربراہ کا پشاور میں تحریک دفاع حرمین شریفین کی ریلی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) تحریک دفاع حرمین شریفین کے مرکزی رہنماء و انصار الامہ پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہاہے کہ حرمین کا تحفظ ہمارے عقیدے و ایمان کا بنیادی جزو ہے، دفاع حرمین کے لیے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا ،یمن میں حوثی باغیوں سے مزاکرات کی بات کرنے والے یاد رکھیں کہ اگروزیرستان کے طالبان باغی ہیں تویمن کے حوثی ان سے کہیں بڑے باغی ہیں ان سے مزاکرات کی بات بچگانہ ہے، آج بروز اتوار 26اپریل کو پشاور میں نمک منڈی کے مقام پر عظیم الشان دفاع حرمین ریلی نکالی جائے گی ،خیبر پختونخواہ کے غیور مسلمان ریلی میں بھرپور شرکت کرکے حرمین سے محبت کا ثبوت دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور میں تحریک دفاع حرمین شریفین کی اتوار کے روزمنعقدہ ریلی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہاکہ حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے عقیدے و ایمان کا بنیادی جزو ہے اور دفاع حرمین کے لیے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا ، باغی جس بھی علاقہ ، خطہ ،مذہب یا مسلک سے ہوباغی ہی ہوتاہے اور باغیوں کے خلاف متحد ہوکر کارروائی کرنے کی ضرورت ہے ،یمن میں حوثی باغیوں سے مزاکرات کی بات کرنے والے یاد رکھیں کہ اگروزیرستان کے طالبان باغی ہیں تویمن کے حوثی ان سے کہیں بڑے باغی ہیں ان سے مزاکرات کی بات بچگانہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب ہمارے دیرینہ دوست کے مددکی بات آئی توہمیں پارلیمنٹ یادآگیا لیکن جب ہمارے ازلی دشمن امریکہ نے ہاں اورناں میں جواب مانگا تو ہمیں اس وقت نہ پارلیمنٹ یادآئی اورنہ ہی قرارداد پاس کی گئی۔ ایک فون کال پرڈھیرہونے والے نام نہاد کمانڈو نے پوری قوم کاسوداکردیا۔ آج وقت ہے کہ پاکستانی حکمران جلدفیصلہ کرلیں ورنہ اٹھارہ کروڑعوام کسی فیصلے کاانتظارنہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ بیدار ہوچکی ہے ،ہم کشمیربھی آزاد کرائیں گے اورحرمین کے تحفظ کے لیے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کومقدم رکھا حوثیوں کی بغاوت کے پیچھے عالمی سازش ہے ہم اس سازش کوبھانپ چکے ہیں اس کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ آج بروز اتوار 26اپریل کو پشاور میں نمک منڈی کے مقام پر عظیم الشان دفاع حرمین ریلی نکالی جائے گی ،خیبر پختونخواہ کے غیور مسلمان ریلی میں بھرپور شرکت کرکے حرمین سے محبت کا ثبوت دیں گے۔

متعلقہ عنوان :