سی ڈی اے کے چیئر مین کی ہدایت پر اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائیاںٗ غیر قانوین دکانیں مسمار

عامر مارکیٹ سیکٹر I-9/4میں سرکاری اراضی پر پول لگا کر قبضہ کر نے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تمام پول اکھاڑ دیئے گئے

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) سی ڈی اے کے چیئرمین معروف افضل کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ نے اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں کیں جس میں مسلم کالونی بری امام میں مسجد کے ساتھ غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی 6عدد دوکانیں مسمار کی جبکہ محلہ ڈھکی میں واقع بیسک ایجوکیش سکول کی تجاوز شدہ دیوار بھی مسمار کی گئی یاد رہے اِس غیر قانونی دیوار کی وجہ سے گلی انتہائی تنگ ہو گئی تھی علاوہ ازیں عامر مارکیٹ سیکٹر I-9/4میں سرکاری اراضی پر پول لگا کر قبضہ کر نے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تمام پول اکھاڑ دیئے گئے جبکہ IMCGسیکٹر I-8/3سے ملحقہ خالی اراضی پر غیر قانونی طور پر بنائے گئے 15عدد جھگی نما گھروں کو ختم کیا گیا یہ کارروائی سکول کی پرنسپل کی درخواست اور حالیہ سیکیورٹی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کی گئی ۔

(جاری ہے)

ایک اور کارروائی کے نتیجے میں ڈھوک بابا نواب میں چار کنال اراضی پر تعمیر کی گئی چار دیواری کو گرا کر اراضی کا قبضہ واگزار کیا گیا اور اسلام آباد ہائی وے پر سوہان سٹاپ کے ساتھ سی ڈی اے اراضی سے غیر قانونی راستہ نکالا جا رہا تھا جسے بروقت کارروائی کر تے ہوئے ویل ڈوزر کی مدد سے بند کر دیا گیا اسی طرح ڈھوک کالا خان تا کھنہ پل تک واقع گرین بیلٹ میں قائم کئے گئے 09عدد ریت بجری کے اڈے مسمار کیے ۔

مزید کارروائیوں میں گلی نمبر 73، سیکٹر F-11/2میں ہوٹل کے باہر چار دیواری ، پلر اور شیڈز مسمار کئے گئے اور سیکٹر G-7/2میں سرکاری رہائش گاہ کے باہر غیر قانونی سیڑھی، سیکٹر D-12میں 05عدد چھپر ہوٹل ، سیکٹر H-8میں ایدھی ہوم کے ساتھ 02عدد کچے کمرے، سیکٹر G-7/4میں گلی نمبر 105میں زیرِ تعمیر 02عدد کمرے ، سید پور میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی 04عدد بکروں باڑے مسمار کیے گئے ۔

جناح سپر مارکیٹ، سیکٹر F-7مرکز تجاوزات کی مَد میں آٹھ ٹرک سامان بھی ضبط کیا گیا ۔قبل ازیں سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے لے آؤٹ پلان کی خلاف ورزی پر صفا گولڈ مال میں تعمیراتی کام بھی رکوا دیا ہے۔ ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عا مرعلی احمد نے ہدایت کی اسلام آباد میں تجاوزات کے خا تمے کے لئے آپریشن کو بلا امتیاز جار ی رکھا جائے اور ہر قسم کی تجاوزات ، سی ڈی اے کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات یا سی ڈی اے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

انہوں نے ہدایت کی تجاوزات کے موئثر سدباب کے لئے تمام علاقوں کی موثر نگرانی کو یقیی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایک خوبصورت شہر ہے اور اس کے خوبصورت تشخص کو برقرار رکھنے کے لئے تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن کو بلا امتیاز جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :