وزیر اعظم نواز شریف کا نیپال ہم منصب کو ٹیلیفون ٗ زلزلے میں انسانی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

نیپال کی صورتحال اور لوگوں کی امدادی ضروریات سے باخبر رکھا جائے ٗوزیر اعظم کی دفتر خارجہ کوہدایت

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:23

وزیر اعظم نواز شریف کا نیپال ہم منصب کو ٹیلیفون ٗ زلزلے میں انسانی جانی ..

اسلام آباد /لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے نیپال کے وزیر اعظم سشیل کوائرلا سے فون پر رابطہ کر کے زلزلے میں انسانی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا وزیراعظم ہاؤس کے پریس سیکرٹری کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے لندن سے نیپال کے وزیراعظم سشیل کوائرلا سے فون پر گفتگو کی اور ہفتہ کی صبح نیپال میں آنے والے شدید زلزلہ پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جس سے قیمتی انسانی جانیں اور املاک کو بھاری نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی ہدایت پر امدادی سامان جس میں ادویات، ڈاکٹر اور نرسز کے ساتھ ساتھ خیمے اور کمبل شامل ہیں، کھٹمنڈو بھیجے جا رہے ہیں جونہی کھٹمنڈو کا ایئر پورٹ پروازوں کیلئے کھولا جائے گا تو امدادی سامان نیپال کے دارالحکومت پہنچ جائے گا۔ وزیراعظم نے دفتر خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ انہیں نیپال کی صورتحال اور لوگوں کی امدادی ضروریات سے باخبر رکھا جائے۔