وہ دن دور نہیں ہے جب پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہوگا ٗ وزیر اطلاعات پرویز رشید کی سبین محمود کے قتل کی مذمت

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:22

وہ دن دور نہیں ہے جب پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہوگا ٗ وزیر اطلاعات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے انسانی حقوق کی سرگرم کارکن سبین محمود کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ دن دور نہیں ہے جب پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہوگا ۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے ان کے قتل پر گہرے رنج اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے لوگ قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان کی کوشش تھی کہ انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ فاٹا میں آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں جاری آپریشن کلین اپ ملک سے برائی کی قوتوں کے خاتمے کیلئے شروع کئے گئے جو سبین محمود جیسے قوم کے اثاثوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں ہے جب پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہوگا اور سبین محمود جیسے لوگ جو پاکستان کی بہتری کیلئے کاوشیں کر رہے ہیں ان کو آزادانہ اور پرامن ماحول میں اپنا کام کرنے میں مدد ملے گی۔