وزیر خزانہ نے ای او بی آئی ملازمین کی پنشن میں اضافے کے اعلان کی منظوری وزیر اعظم سے ٹیلیفون پر لی

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ای او بی آئی ملازمین کی پنشن میں اضافے کے اعلان کی منظوری وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلیفون پر لی ہفتہ کو پریس کانفرنس کے دو ران وزیر وفاقی وزیر خزانہ نے ای او بی آئی ملازمین کی پنشن میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے اس اعلان کی منظوری لی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں دو بار اضافہ کیا ہے۔اس وقت ای او بی آئی کے حوالے سے ایک صوبہ نے پٹیشن بھی دائر کر رکھی ہے کہ اسے صوبہ کے حوالے کیا جائے جبکہ ایک صوبہ نے اپنا قانون بھی بنا لیا ہے۔ ای او بی آئی کے اثاثے صوبوں کی ملکیت ہیں اور انہیں صوبوں کے حوالے کرنے کیلئے حکومت پرعزم ہے۔