کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، لاہور ، سیالکوٹ اور راولپنڈی میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان میں تصادم

مجموعی طور پر انتخابات کاپرسکون اور امن سے انعقاد ،کوئی ناخوشگوار واقعات سامنے نہیں آئے،ٹرن آؤٹ تقریباً 43فیصد رہا

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے دوران لاہور ، سیالکوٹ اور راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوا ہے تاہم مجموعی طور پر انتخابات کا پرسکون اور امن سے انعقاد ہوا اور کوئی ناخوشگوار واقعات سامنے نہیں آئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ کنٹونمنٹ بورڈ نمبر ایک میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی آمد کے موقع پر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے ہوگئے تصادم بڑھنے کے ساتھ فوج کو طلب کرکے معاملہ رفع دفع کردیا گیا خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان کوئی تصادم نہیں ہوا اس طرح لاہوراور راولپنڈی میں بھی تحریک انصاف اورمسلم لیگ (ن) کے کارکنان کے درمیان تصادم اور آمنا سامنا ہوا جبکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈ میں ووٹوں کی ٹرن آؤٹ بہت کم رہا ٹرن آؤٹ تقریباً 43فیصد رہا ۔

رپورٹ کے مطابق انتخابات ورکنگ ڈے پر تھا اور گرمی کی شدت بھی زیادہ تھی جس کی وجہ سے بھی ٹرن آؤٹ کم رہا۔