Live Updates

گیارہ مئی کی دھاندلی کا بدلہ کنٹونمنٹ الیکشن میں لیں گے ،چودھری کاشف اسماعیل نمبردار

موجودہ حکمرانوں نے عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہے ،پی ٹی آئی رہنماء

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:18

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنماء چودھری کاشف اسماعیل نمبردار نے کہا کہ گیارہ مئی کی دھاندلی کا بدلہ کنٹونمنٹ الیکشن میں لیں گے ۔موجودہ حکمرانوں نے عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ ان خیالات کا اظہار لاہور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 4میں چودھری محمد اسلم کے الیکشن میں اپنی قیادت میں جانے والے کارکنوں سیکرٹری ویلفیئر اقبال ٹاؤن شعیب علی خضری ،چودھری عقیل احمد زرگر،مہر عابدعلی ،خیرات علی ،مہر محمد سلیم،مہر نذیر احمد ،حاجی محمد یٰسین ،احمد رضابٹ ،کاشف بھٹی وغیرہ کے ہمراہ میڈیا سے اظہار خیال کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں سے کرپشن اور بدترین کارکردگی کا حساب لینے کا وقت آگیا ہے ۔تحریک انصاف وی آئی پی کلچر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی ۔اقتدار میں آکر ناانصافی اور اسٹیٹس کو اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاک چین راہداری پر تحریک انصاف کے تحفظات دور کرے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے چینی صدر کے سامنے عمران خان کو دھرنے دینے والا تو کہہ ہی دیا ہے اب ہمیں دھرنے دینے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات