اسلام میں مذہبی تعصب اور منافرت کی کوئی گنجائش نہیں ،دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ملک کا تحفظ یقینی بنائیں گے، ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:17

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ اسلام میں مذہبی تعصب اور منافرت کی کوئی گنجائش نہیں ،دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ملک کا تحفظ یقینی بنائیں گے ۔وہ ان خیالات کا اظہار علماء کے وفد سے کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے تک جاری رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی ترقی کی طرف تیزی سے گامزن ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

چین صدر کا دورہ وزیر اعظم نواز شریف کے سعودیہ اور برطانیہ کے دورے غیر ملکی سرمایہ کاری کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے ۔پاکستان کو ایشین ٹائیگر بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔دینی مدارس کی حفاظت ہمارا فریضہ ہے ۔سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو پاکستان حفاظت کرے گا ۔افضل کھوکھر نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں ن لیگ ہی میدان مارے گی ،ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو اس بار بھی سوائے مایوسی کے کچھ نہیں ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی ثابت کرنے میں ناکام رہے گی ۔