خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام کا منصوبہ دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے،چوہدری جعفر اقبال

اس کی جلد تکمیل اور سٹرکوں کی معیاری میٹریل سے تعمیر کے لئے حکومت اور انتظامیہ کڑی نگرانی کرے گی، پارلیمانی سیکرٹری دفاع

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:17

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء ) پارلیمانی سیکرٹری دفاع وممبرقومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال نے کہاہے کہ خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام کا منصوبہ دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے جس کی جلد تکمیل اور سٹرکوں کی معیاری میٹریل سے تعمیر کے لئے حکومت اور انتظامیہ کڑی نگرانی کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی برائے خادم پنجاب رورل روڈ پروگرا م کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے پراونشل روڈز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو سڑکوں کے اطراف تجاوزات کے خاتمہ کے لئے بھی اقدامات پر زور دیا، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ خادم پنجاب رورل روڈ ز پروگرام کے تحت ضلع میں سٹرکوں کے 13منصوبہ جات پر کام جاری ہے ، 65کلو میٹر طویل ان سڑکوں کی تعمیر کے منصوبہ پر 534ملین روپے خرچ کئے جار ہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت جن سٹرکو ں کی تعمیر جاری ہے ان میں کڑیانوالہ اعوان شریف روڈ کا 33فیصد،سوہل سے گل والا سڑک کا 25فیصد،مکیانہ سے مچھوال سڑک کا 41فیصد ،بھمبر نالہ بند سے ساہن کلا ں سڑک کا 33فیصد،کنجاہ تا سماں روڈ کا 27فیصد ، ڈیرہ راجہ مسعود تا موہڑی سڑک کا 22فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے اسی طرح دیگر روڈز پر بھی کام تیز ی سے جاری ہے۔

ڈی سی او نے روڈز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ منصوبہ پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور واضع کیا کہ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف از خود اس منصوبہ کے تحت سڑکوں کی تعمیر کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کے ممبران آئندہ ہفتے کم فزیکل پراگریس کی حامل زیر تعمیر سٹرکوں کا جائزہ لینے کے لئے موقع پر جائیں گے ، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے راہنما نوابزادہ طاہر الملک، ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر، ڈی او روڈز آصف میر، ایکسئین پراونشل ہائی ویز محمد اشرف بھی موجود تھے جبکہ ا یکسئین پراونشل ہائی ویز نے اجلاس کے شرکاء کو منصوبہ پر کام کی رفتار کے حوالے سے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :