ماہی گیروں کی جانب سے اتوارکولیاری کے ککری گراؤنڈمیں ہونے والے جلسے کے حوالے سے لانچوں کی مشعل بردار زرداری ویلکم ریلی نکالی گئی

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر نثار مورائی کی ہدایت پر قائم مقام چیئرمین سلطان قمر صدیقی اور ایف سی ایس کے ڈائریکٹرز ، ایڈوائیزر اور کوآرڈینٹرز ماہی گیروں کے سینئر رہنماؤں کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے 26اپریل 2015ء کولیاری کے ککری گراؤنڈمیں ہونے والے جلسے کے حوالے سے لانچوں کی مشعل بردار زرداری ویلکم ریلی نکالی گئی۔

یہ ریلی باباآئی لینڈ ،بھٹ آئی لینڈ،شمس پیراور مختلف جزائر کے ماہی گیروں نے کیماڑی جیٹی سے سینکڑوں لانچوں میں مشعل بردار ریلی نکالی گئی،جو مختلف جزائر بابا،بھٹ ،شمس پیر ،منوڑہ سے ہوتی ہوئی واپس کیماڑی پر اختتام پذیرہوئی ۔

(جاری ہے)

ریلی میں سینکڑوں لانچوں پر پیپلز پارٹی کے جھنڈے آویزاں تھے ،سمندر میں لانچوں کی ریلی میں جئے بھٹو ، جئے بے نظیر ،جئے آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اورجئے ڈاکٹر نثا ر مورائی کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے ۔

ریلی جہاں سے بھی گذری اس پر ماہی گیروں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ عظیم الشان لانچوں کی ریلی میں شامل شرکاء جئے بھٹو اور جئے بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری ویلکم ویلکم کے گیتوں پر رقص کرتے رہے۔مشعل بردارریلی نے سمندر میں روشنی کا سماں باندھ لیا۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے FCSکے قائم مقام چیئرمین سلطان قمر صدیقی نے کہا کہ لیاری پیپلزپارٹی کا مضبوط قلعہ ہے،اور پیپلز پارٹی کے جیالوں کی آن، شان اور جان ہے،شہید بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو نے جوعالمی پہچان لیاری کو دی ہے ،اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ہمارے رہنماوں شہید رہنماوں کو لیاری سے کتنا پیار تھا، آج جب زرداری صاحب لیاری اور کراچی کے امن کی بات کرتے ہیں اور لیاری کی معاشی ترقی کے حوالے سے جو سوچ رکھتے ہیں اور جو عملی کام لیاری کی عوام کے لیے کرنا چاہتے ہیں، تو کچھ جرائم پیشہ عناصر جنہوں نے ماضی میں لیاری کے عوام سے امن و سکون چھینا ، اور لیاری کے محب وطن اور جفاکش باسیوں کو لاشوں اور گینگ وار کے تحفے دیے ،جنہوں نے لیاری کے کاروبار کو تباہ کیا، لیاری کی ماوں کی گودوں کو ویران کیا، جنہوں نے لیاری کے بچوں کے ہاتھ میں اسلحہ دیا، وہیں عناصر آج آصف علی زرداری کی لیاری آمد کے مخالف ہیں،اور لیاری کے عوام کے دشمن ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ سازشی عناصر لیاری میں سازشیں کرکے پیپلزپارٹی اور لیاری کی عورٹی م کے درمیان دیوار کھڑی کرنا چاہتے ہیں، جس کوپیپلزپارٹی اور لیاری کے عوام نے ناکام بنادیاہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایات پر عمل پیرا ہوہوتے ہوئے لیاری کے لیئے ریکارڈ ترقیاتی اسکیمیں دیں ہیں جن میں شہید بے نظیربھٹو میڈیکل یونیورسٹی اور کالج، شہید ذوالفقار علی بھٹولا یونیورسٹی ، بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی دینے سمیت لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر، بے نظیر میڈیکل لیبارٹی ، پیپلز اسٹڈیم سمیت دیگر بڑے بڑے منصوبے منظور کیئے۔

اس کے علاوہ لیاری کے نوجوانوں کو ٹکنیکل شعبے سمیت حکومتی اداوں میں نوکریان فراہم کیں۔لیاری میں سازش کے تحت امن و امان کی بگڑی ہوئی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات گئے کیئے ہیں، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری لیاری کو ایک ماڈل کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔اس ہی لیئے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری صاحب نے صدارتی منصب کی ذمہ داریوں سے فارغ ہونے کے بعدعوامی رابطے اور پارٹی کارکنان سے ملنے کے لیئے سب سے پہلے 26اپریل کوپیپلزپارٹی کے گڑھ لیاری میں جلسہ عام میں شرکت کرنے کافیصلہ کیا۔

جس میں پارٹی کارکنوں اور عوام کی بھاری تعداشریک ہوکر ثابت کردے گی کہ ماضی کی طرح اب بھی لیاری پیپلزپارٹی کاگڑھ ہے جس کو سازشوں کے ذریعے الگ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ 26اپریل کو ککری گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے پیپلزپارٹی کے جلسہ عام کو کامباب بنانے کے لیئے FCS کے چیئرمین ڈاکٹر نثار مورائی نے خصوصی ہدایات دیں ہیں۔ اسی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے FCSکی جانب سے آئی سی آئی پل اور بوٹ بیسن پراستقبالیہ کیمپ قائم کردی گئی ہیں اورگزشتہ روز آئی سی آئی پل سے بلاول چورنگی تک،شاندار ریلی نکالی گئی،جس کو عوام نے ویلکم کیا، انہوں نے پارٹی کارکنوں ِجزائرکے مکینوں اور ماہی گیروں سے اپیل کی کہ وہ پیپلزپارٹی کے جلسہ عام میں شریک ہوکر پاکستان پیپلزپارٹی کے دشمنوں پر ثابت کردیں کہ وہ آج بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیاری کو دہشتگرد عناصر مختلف ناموں سے ہمیشہ گولیوں اور ہینڈ گرینڈر دیتے رہے ہیں، جس سے لیاری کی ترقی کی راہ میں دہشتگرد مافیا رکاوٹ بنی رہی ہے۔ اس کے باوجود آصف علی زردای نے ہمیشہ لیاری کی ترقی اور امن قائم رکھنے کے لیئے معقول اقدام کیئے ہیں۔ اور آصف علی زرداری نے ہمیشہ دہشتگرد اور بھتہ مافیا کے خلاف آواز بلند کی ہے اور ہم بھی دہشتگرد عناصر کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

اس موقع پرابوزر ماڑ ی و الا،محمد خان چاچڑ ،رانا شاہد ، سلیمان سندھی، عمر جت، سہیل عابدی ،، حمید بھٹو، خان میر خان،آغا ناصرحسین، ولی محمد بلوچ، رمضان ملاح، پیر محمد پیرو، آصف بھٹی،حاجی ولی محمد ،عبدالستار بھٹی، سلیم تنولی، فیصل شیروانی ، ڈاکٹر یوسف و دیگر بھی موجود تھے۔